کارپٹ مینو فیکچررزوفد کی ایف بی آر حکام سے ملاقات

کارپٹ مینو فیکچررزوفد کی ایف بی آر حکام سے ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا۔۔۔

 فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے افغانستان کے راستے منگوائے جانے والے جزوی تیار خام مال پر عائد ٹیکسز کی تفریق اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ، سٹیٹ بینک سے متعلقہ مشکلات بھی جوں کے توں ہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کیلئے نا گزیر ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ان مسائل کو بھی بلا تاخیر حل کرایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، سینئر ممبر ان ریاض احمد ، پرویز حنیف ،سعید خان ،میجر (ر)اختر نذیر بھی موجود تھے ۔ عثمان اشرف نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ایف بی آرحکام کومطالبات سے آگاہ کیا کہ بجٹ میں رجسٹرڈ ایکسپورٹرز کی طرح کمرشل امپورٹرز کو بھی ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کے ریلیف میں شامل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں