ملکی بقاکیلئے مضبوط فو ج نہایت ضروری : عبد اللہ گل

ملکی بقاکیلئے مضبوط فو ج نہایت ضروری : عبد اللہ گل

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبد اللہ حمید گل نے کہا ملکی بقاکیلئے مضبوط فوج کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

9مئی کے واقعہ پر ہر محب و طن پاکستانی دکھی اور غمگین ہے یہ واقعہ کسی صور ت نہیں ہونا چاہیے تھا،پوری پاکستانی قوم 9مئی کے واقعات میں ملو ث کرداروں کو سر عام پھانسی پر چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ کیا،پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور ریاست پاکستان کی تنصیبات کو احتجاج کے نام پر نشانہ بنانے والے انجانے میں غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے تھے ، پاک فو ج کے جوانو ں نے حملہ کرنے والو ں پر گولی نہ چلا کر ملک د شمنو ں کے ملک میں خانہ جنگی کرانے کے عزائم خاک میں ملا دئیے جس پرہم پاک فوج کے صبرو تحمل پر خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں