پی ٹی آ ئی دور میں ملک اند ھیروں میں ڈوبا رہا، رانا مبشر

پی ٹی آ ئی دور میں ملک اند ھیروں میں ڈوبا رہا، رانا مبشر

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہا پاکستان کوسیاسی اور معاشی بھنور سے صرف مسلم لیگ(ن)ہی نکال سکتی ہے۔

محمد نواز شریف کے ہر دور میں ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روزاپنے حلقہ میں کھلی کچہری میں آ ئے سائلین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔رانا مبشر اقبال نے کہا سی پیک اور گوادر پورٹ سمیت ترقی کے تمام منصوبوں کا آغاز مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا،محمد نواز شریف نے ملک کا دفاع مضبوط بنایا،پی ٹی آ ئی کے چار سالہ دور میں ملک اند ھیروں میں ڈوبا رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہو ئی،پی ٹی آ ئی کے انتہاپسند عناصر نے 9 مئی کو ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا 9،10مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آ ئی کے شر پسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا جبکہ قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں