سیاست میں تکبر کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی :پیپلز پارٹی

سیاست میں تکبر کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی :پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا سیاست میں غرور اور تکبر کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

جو شخص کبھی کہا کرتا تھا کہ کسی سے بات چیت نہیں کروں گا ،میرے پاس لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے آج وہی شخص یہ کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ میرا تو آج کوئی ٹیلی فون اٹھانے کو بھی تیار نہیں اور میرے ساتھ کوئی ایسا بندہ بھی نہیں رہ گیا جس کے ساتھ پارٹی چلانے کیلئے مشورہ ہی کرسکوں ۔پیپلزلیبر بیورو لاہور کے صدر سید عاطر علی شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریبوں اور محنت کشوں کی تنخواہوں میں کم ازکم پچاس فیصد تک اضافہ کرے ،کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی جائے ۔پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاجو لوگ ووٹ اور عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ان کو فوری طور پر کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کے بجائے پیپلز پارٹی میں شامل ہو جانا چاہیے ۔پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا حکومت کو مہنگائی ختم کرنے کے لئے مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنا ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں