صوبائی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کی سیاسی صورتحال پر تشویش

صوبائی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کی سیاسی صورتحال پر تشویش

لاہور(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوری ٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی صدارت میں منصورہ میں ہوا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ ،عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ ، وقاص بٹ ، حافظ ساجد اقبال، ضیا الدین انصاری، ذکر اللہ مجاہد،محبوب الزمان بٹ ، اکرام الحق سبحانی،رانا تحفہ دستگیر ، مظہراقبال رندھاوا، انجینئر اخلاق احمد ،چودھری شوکت،جبران بٹ ا ور دیگر بھی موجود تھے ۔شرکا نے کہا ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ عوام میں پا ئے جانے والے شدید اضطراب کی کیفیت کا خاتمہ ہو سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں