بارٹر ٹریڈ پالیسی سے معیشت مضبوط ،لاگت کم ہوگی : پیاف

بارٹر ٹریڈ پالیسی سے معیشت مضبوط ،لاگت کم ہوگی : پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے۔۔۔

 سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ پریس ریلیز میں بارٹر ٹریڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا اس سے معیشت مضبوط ہو گی اور کاروباری لاگت کم ہوگی۔ بزنس کمیونٹی جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی وجہ سے پریشان ہے ،حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آنیوالے بجٹ میں ایسے ہی کاروبار دوست فیصلے کئے جائیں ،بجٹ میں مقامی صنعتوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے تاکہ امپورٹ کا متبادل تیار اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کم ہو سکے اورمقرر کردہ اہداف کی تکمیل کیلئے کاروباری طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مقامی صنعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں