جنگلی حیات کا تحفظ،عوامی شراکت داری کے قوانین منظور

 جنگلی حیات کا تحفظ،عوامی شراکت داری کے قوانین منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں پرائیویٹ وائلڈ لائف ریزرو رولز2023اور سی بی سی سی رولز2023 کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

 جس سے صوبہ میں عوامی شراکت داری کے ذریعہ جنگلی حیات کی موثر بقا کا باقاعدہ عمل شروع ہو چکا ہے اور اس ضمن میں پہلے سے جاری 2016 کے تمام قوانین کو منسوخ کردیا گیا۔نئے قوانین سے قدرتی ماحول میں جنگلی حیات کی بقا و تحفظ کا موثر انتظام و انصرام ہوگا، معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کی افزائش نسل ہوگی، جنگلی حیات کے فطری مساکن نہ صرف ازسر نو بحال ہونگے بلکہ ان میں مربوط و موثر انداز سے اضافہ ہوگا، علاقے میں قدرتی دولت کے ذخائر بڑھیں گے ، سماجی ترقی ہوگی ،قانونی شکار اور سپورٹ ہنٹنگ کو فروغ حاصل ہوگا ۔نئے قوانین کے تحت طبعی عمر پوری کر جانیوالے جنگلی جانوروں نیل گائے ، پاڑہ ہرن ، چنکارہ ، اڑیال ، جنگلی سور اور تیتر وغیرہ کے قانونی شکار کے ملکی و غیر ملکی شکاریوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان سے بھاری رقم وصول کرکے جنگلی جانوروں کے تحفظ و فروغ پر خرچ کی جائیگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں