موٹرویز پر خود کار ایم ٹیگ گڈ بیلنس ایکسپریس لینز متعارف

موٹرویز پر خود کار ایم ٹیگ گڈ بیلنس ایکسپریس لینز متعارف

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹرویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے خود کار ایم ٹیگ گڈ بیلنس، ایکسپریس لینز متعارف کرا دی گئیں۔

جس سے متعلق اہم ہدایات دی گئی ہیں۔ کم بیلنس اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ صرف کیش لین استعمال کریں۔ خود کار ایم ٹیگ لینز میں کیش یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہوگی۔ ایم ٹیگ گڈ بیلنس، ایکسپریس لینز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانونی کارروائی، نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کے آرٹیکل 48 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔قانونی کارروائی کے تحت بھاری جرمانہ یا چالان عائد کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں