حکومت کاکٹا بچا ؤ،مرغ بانی پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کاکٹا بچا ؤ،مرغ بانی پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(اکنامک رپورٹر)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کٹا بچا ؤپروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لئے فنڈز ختم کر کے پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کٹا بچا ؤپروگرام کے لئے فنڈز نہیں رکھے گئے ، 23-2022 کے بجٹ میں کٹا بچا ؤپروگرام کے لئے 20 کروڑ روپے رکھے گئے تھے ۔نئے مالی سال میں کٹے کو فربہ کرنے کے پروگرام کے لئے بھی فنڈز نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گزشتہ مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لئے 12 کروڑ روپے رکھے گئے تھے ۔پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گزشتہ مالی سال پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں