شہر میں ڈینگی کے خطرات،ہفتے میں 6 مریض رپورٹ

شہر میں ڈینگی کے خطرات،ہفتے میں 6 مریض رپورٹ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شہر میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے ،ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ ہونے لگا۔

گزشتہ سات روز میں ڈینگی کے 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،شہر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے تصدیق شدہ 60 مریض سامنے آ چکے ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 547 افراد پر ایف آئی آر زدرج کرائی جا چکی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد منیر کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گرفتار بھی کرایا گیا، 13 ہزار افراد کو ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں ، ڈینگی ہاٹ سپاٹ کو مکمل فوکس کیا جا رہا ہے ،ڈینگی سپرے بھی کیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں