قوم نے انتشار پھیلانے والے پہچان لئے :جے یو آئی

قوم نے انتشار پھیلانے والے پہچان لئے :جے یو آئی

لاہور(نمائندہ دنیا)دین اسلام اور وطن کے لئے پوری قوم متحد اور اسلام اور ملک کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔

پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں لیکن علما اور عوام کی ایسی سازشوں پر نظرہے اور قوم میں مکمل وحدت ہے ،ملک میں انتشار پیدا کرنا،حساس اور اہم مراکز پر حملے آخر یہ ایجنڈا کیا ہے ؟ انتشاری کام کرنے والے قوم نے پہچان لئے ہیں،ملک سیاسی انتشار اورفتنہ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے ۔یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،جے یوآئی پنجاب کے سرپرست مولانا فضل الرحمن درخواستی،جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین ،مولانا قاری رفیق احمد اور دیگر علمانے جامعہ مسجد نور اور دیگر مقامات میں عظمت قرآن کانفرنس اور استحکام پاکستان کانفرنسوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا قرآن و سنت کا نظام ملک کا مقدر ہے ، اس نظام کی اشاعت کے سب سے بڑے مراکز مدارس اور علما کرام ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں