شہدا ہمارے حقیقی ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں: ڈاکٹر راغب نعیمی

 شہدا ہمارے حقیقی ہیرو اور عظیم  اثاثہ ہیں: ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور (نمائندہ دنیا) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا پاکستان کے شہداہمارے حقیقی ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔

 احتجاج کی آڑ میں شہیدوں کی یادگاروں پر حملوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ، 9 مئی کے واقعے کے پیچھے کون ہیں ان کو پکڑا جائے ، ان کو سزا ضرور ہونی چاہئے ۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ کی یاد میں 11 جون کو شہید پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے صدر مفتی ندیم قمر ودیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں