دکاندارکھاد کی ریٹ لسٹیں آویزاں کریں:اے ڈی زراعت

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کھاد کی۔۔۔
دکانوں اور فیکٹریوں کی چیکنگ کی اور کھاد کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی ہدایت پر اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ میاں محمد جمیل کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ پنڈی داس، کوٹ عبدالمالک، برج اٹاری، رانا بھٹی،کوٹ نور شاہ، سگیاں روڈاور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران کھاد کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا ،بعد میں انہوں نے زمینداروں سے کھاد کے ریٹ دریافت کیے ، انہوں نے مختلف کھادوں کے نمونہ جات حاصل کئے ،دکانوں میں کھاد کے سٹاک بھی چیک کیے ، ڈاکٹر قربان علی خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کھاد کے ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کریں، علادہ ازیں انہوں نے کاشتکاروں کو دھان کے نئے اقسام کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔