چکن 26روپے کلو مہنگا : سبزیوں ، پھلوں کے زائد نرخ وصول

چکن 26روپے کلو مہنگا : سبزیوں ، پھلوں کے زائد نرخ وصول

لاہور(کامرس رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت26روپے اضافے سے 641روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 17روپے اضافے سے 427روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت260روپے درجن پر مستحکم رہی۔

ادھر صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا ، پرائس کنٹرول کے نام پر چند ایک بازاروں میں قیمتیں چیک کی گئیں اور جرمانے کئے گئے تاہم اکثریتی مقامات انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہے جہاں عوام کا استحصال جاری رہا ۔پھلوں،سبزیوں کے ریٹ لسٹوں سے زائد دام وصول کئے گئے ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے تاہم دکانداروں نے 80سے 90روپے کلو فروخت جاری رکھی ۔پیاز درجہ اول 65کے بجائے 75، درجہ دوم55کے بجائے 60،ٹماٹر درجہ اول30کے بجائے 40، دوم20کے بجائے 30، لہسن دیسی200کے بجائے 240،لہسن چائنہ330کے بجائے 400،ادرک تھائی لینڈ440کے بجائے 800،کھیرا دیسی64کے بجائے 70، کھیرا فارمی74کے بجائے 80،بینگن64کے بجائے 80،بند گوبھی32کے بجائے 45،پھول گوبھی120کے بجائے 160،شملہ مرچ95کے بجائے 120،بھنڈی115کے بجائے 180،اروی210کے بجائے 270،مٹر220کے بجائے 280،کریلا85کے بجائے 100،سبز مرچ اول85کے بجائے 120،پھلیاں موٹی130کے بجائے 170،پھلیاں باریک155کے بجائے 190،لیموں دیسی200کے بجائے 260،ٹینڈے دیسی کالے 155کے بجائے 180،سفید115کے بجائے 140،گھیا کدو74کے بجائے 90،پالک فارمی42کے بجائے 50،گھیا توری85کے بجائے 120جبکہ حلوہ کدو40کے بجائے 50روپے کلو تک فروخت ہوا۔اسی طرح سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کے بجائے 420، درجہ دوم175کے بجائے 270،سیب کالا کولو میدانی اول 170کے بجائے 220،درجہ دوم120کے بجائے 160،سیب سفید درجہ اول140کے بجائے 180،درجہ دوم100کے بجائے 130،آلو بخار درجہ اول340کے بجائے 420،درجہ دوم175کے بجائے 240،خوبانی سفید اول220کے بجائے 280،درجہ دوم135کے بجائے 180،آڑو درجہ اول 175کے بجائے 280، درجہ دوم115کے بجائے 160،آم دوسہری درجہ اول200کے بجائے 260، درجہ دوم145کے بجائے 180،آم سہارنی درجہ اول125کے بجائے 150 ،درجہ دوم100کے بجائے 120،فالسہ 150،خوبانی پیلی درجہ اول165کے بجائے 190،درجہ دوم130کے بجائے 150،خربوزہ سفید 75کے بجائے 100،خربوزہ درجہ اول95کے بجائے 110،درجہ دوم70کے بجائے 80،تربوز32کے بجائے 40جبکہ کھجور ایرانی 490کے بجائے 560روپے کلو تک فروخت ہوئی ،کیلا سپیشل درجن335کے بجائے 440،درجہ اول درجن215کے بجائے 280، درجہ دوم درجن160کے بجائے 200 روپے تک فروخت ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں