میٹرو بس، بیشتر سٹیشنوں پر خودکاردروازے خراب
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر میں میٹرو بس سروس کی حالت زار ہوگئی،بس کے بیشتر سٹیشنوں پر کرایہ کے خودکار دروازے خراب ہوگئے۔
فیئر کلیکشن ڈور میں ٹوکن ڈالنے اور کارڈسکین کرنے سے خود کار دروازہ کھلتا تھا۔میٹرو بس سروس کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے مطابق فیئر کلیکشن ڈور کی کیبل ہاتھ میں تھامے اہلکار کارڈ کو سکین کررہا ہے ،کیبل کے ذریعے کارڈ اور ٹوکن لگا کرمسافروں کو سٹیشن پر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔