کالج اساتذہ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مانگ لئے گئے

کالج اساتذہ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مانگ لئے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجوں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف سے ڈیٹا مانگ لیا۔

 جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے کالج پرنسپلز و پروفیسرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، آن لائن پرفارما میں کالج ٹیچرز سے فیس بک اور ٹویٹرز اکاؤنٹس نمبر مانگ لئے گئے ۔محکمہ کی طرف سے آن لائن پرفارما پر کر کے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق پرفارما میں سٹاف ممبر کا نام، عہدہ، ادارے کا نام، فیس بک اور ٹویٹر ہینڈل پوچھے گئے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے اس طرح کی معلومات کا پوچھا جانا آئین و قانون کے منافی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں