ایل ڈی اے : 8منصوبوں کیلئے 1 کھرب، 19 ارب کا تخمینہ

ایل ڈی اے : 8منصوبوں کیلئے 1 کھرب، 19 ارب کا تخمینہ

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے نے 4ماہ کے بجٹ کے مطابق میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مالی سال 2023-24 کے نگران حکومت کے بجٹ کے لئے تجاویز دے دیں،8 میگا پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے ایک کھرب 19 ارب 28 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،پراجیکٹس کی تعمیر کی ڈیڈ لائن 120 سے 180 دن رکھی گئی ہے ۔ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کیلئے 85 ارب 29 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،منصوبے کو 180 روز میں مکمل کیا جائے گا۔ شاہدرہ سے کالا شاہ کاکومیٹرو بس توسیع 9 ارب 73 کروڑ،گلبرگ سنٹر پوائنٹ سے کیولری گراؤنڈسگنل فری کوریڈور 4ارب 64 کروڑ ،نواز شریف انٹر چینج پر انڈر پاس کی تعمیر 2 ارب 40 کروڑ ،فیروز پور روڈ سٹرکچر پلان روڈ 4 ارب 80 کروڑ ، جیل روڈ انڈر پاس ری الائنمنٹ 2ارب 80 کروڑ ،بند روڈ سے رنگ روڈ انٹر چینج کی بحالی اور گلشن راوی ٹی جنکشن 4 ارب 84کروڑ ،شہر کی مرکزی شاہراہوں کی خوبصورتی کے لئے 4 ارب 75 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔گلبرگ سگنل فری کوریڈور ،نواز شریف انٹر چینج انڈر پاس اور فیروز پور روڈ سٹرکچر پلان روڈ 120 روز میں مکمل ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں