جیل روڈپر تجاوزات کیخلاف آپریشن،60 دکانیں سربمہر

جیل روڈپر تجاوزات کیخلاف آپریشن،60 دکانیں سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے، اپنے کامرس رپورٹر سے)ایل ڈی اے عملے نے پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات/غیرقانونی تعمیرات کرنے پرجیل روڈکے اطراف میں گرینڈ آپریشن کیا۔

 آپریشن کے دوران 60 سے زائد دکانیں ، شورومز، بیکریز و دیگر کو سربمہر کر دیا گیا اور 80 سے زائد دکانوں کے شیڈز، بورڈز اور تھڑے مسمار کر دئیے ۔دوسری طرف آپریشن کے خلاف کار ڈیلرز فیڈریشن سراپا احتجاج بن گئی۔ صدر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن شہزادہ سلیم خان نے پریس کانفرنس میں کہاپولیس نے اے سی کی سربراہی میں جیل روڈ پر آپریشن کیا ،بے دردی سے شورومز کو تباہ کردیا گیا،کارڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا آگر دستاویزات میں ہماری جگہ ثابت ہوجاتی ہے تو اے سی ہمیں دوبارہ بنا کردیں، ہم ہر طرح کا ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے باوجود ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے اورہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو لاہور کے 8 روڈز بند کردیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں