ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا، شہر میں کہیں بھی اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں جس سے شہری پریشان ہیں۔

موسم گرما میں بھی ایل پی جی مافیا سرگرم ہو گیا۔ اوگرا نے جون کے لئے ایل پی جی کی قیمت 197 روپے کلو مقرر کی ہے لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں 230 سے 250 روپے کلو میں فروخت جاری ہے ۔من مانی قیمت وصول کئے جانے سے شہری خوار ہو گئے ۔انہوں نے کہا گھروں میں گیس آتی نہیں مجبوراً ایل پی جی خریدنا پڑتی ہے ،ہر دکاندار مرضی کی قیمت وصول کررہا ہے ، غریب آدمی کے لئے روزانہ مہنگی ایل پی جی خریدنا ممکن نہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کوئی حکومتی ادارہ قیمت کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کررہا،ایل پی جی مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں