پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری بارے اقدامات کا جائزہ

پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری  بارے اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب پولیس کے زیرانتظام پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا پولیس ہسپتال لاہور کو میو،پولیس ہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں