چلڈرن ہسپتال ، سکیورٹی انچارج کو ہٹانے کا فیصلہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کا معاملہ، ڈاکٹرز کے مطالبہ پر27سال سے تعینات سکیورٹی انچارج ڈاکٹر رضا حسن کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز پرتشدد کے حوالے سے ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث مریض خوار ہونے پر مجبور ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کو تین مطالبات پیش کئے جن میں ایف آئی آر، سکیورٹی انچارج کو معطل کرنے اور سکیورٹی بل پاس کرنے کا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر رضا حسن کو فارغ کرنے کامطالبہ پورا کرنے کے لئے ایک میٹنگ میں رضا مندی ظاہر کردی گئی ، وزیر صحت نے ڈاکٹر رضا حسن کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کرلیا اور جلد ٹرانسفر آرڈرز جاری کردئیے جائیں گے ۔