نگران صوبائی وزیر اطلاعات سے صحافیوں اوراقلیتی وفد کی ملاقات
لاہور(سیاسی رپورٹرسے)نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر سے پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔
میڈیا کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔ بعد ازاں فیصل آباد کی اقلیتی برادری کے وفد نے خلیل طاہر سندھو کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اطلاعات کو آگاہ کیا۔