واسا :93کروڑ ماہانہ ریونیوجمع 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

واسا :93کروڑ ماہانہ ریونیوجمع  47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا لاہور نے 93کروڑ ماہانہ ریونیو اکٹھا کر کے اپنا 47 سالہ تاریخی ریکارڈ توڑ دیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی سربراہی میں واسا لاہور نے اہم سنگ میل عبور کر تے ہوئے تاریخ میں پہلی دفعہ 93 کروڑ سے زائد ماہانہ ریونیو اکٹھا کر لیا۔ واسا نے اس سال مئی تک 8ارب ریونیو اکٹھا کیا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ واسا لاہوررواں مالی سال 9ارب ریونیو جمع کر لے گا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ آخری ڈیفالٹر تک ریکوری آپریشن جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں