اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے پولیس ایپ متعارف
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے پنجاب پولیس ایپ متعارف کرا دی۔
ایک ویڈیو پیغام میں آئی جی کا کہنا تھا ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز پر موجود ہے ، ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی مشکل کی صورت میں پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔