سی سی پی او کااردل روم 82: ملازموں کی اپیلیں مسترد

سی سی پی او کااردل روم 82: ملازموں کی اپیلیں مسترد

لاہور(کرائم سیل)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اردل روم کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

سالِ رواں میں اب تک 2183برخاست شدہ پولیس ملازمین کی اپیلیں سنی گئیں۔ سی سی پی او لاہو رنے 1839ملازمین کی اپیلیں شنوائی کے لئے منظور کر لیں اور اردل روم میں پیش ہونے والے 82ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں جبکہ 262ملازمین کی اردل روم میں شنوائی کے بعد نوکری پر بحالی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔سی سی پی او نے کہا ہے کہ اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے ۔ سزا و جزا کا تعین ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گا۔ اختیارات سے تجاوز،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔غیر ارادی و انسانی بنیادوں پر ہونے والی غلطی یا کوتاہی پر سزا میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ ملازمین کی ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں