ایلیویٹڈ ایکسپریس ،زمین کیلئے خصوصی سیل بنانیکی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شاہدرہ فلائی اوور ، لاہور بریج اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایلیویٹٹڈ ایکسپریس وے کی زمین ایکوائر کرنے کے طریقہ کار کو شہریوں کے لیے آسان بنانے اور شہریوں کو رقم کی ادائیگی و سرکاری پراسیس مکمل کرنے کے لیے سائٹ پر خصوصی ون ونڈو سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کی سائٹ اور ایل ڈی اے ون ونڈو پر بھی شہریوں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سیل بنایا جائے ۔