نگران حکومت سیاحت کو فروغ دے رہی: وصی احمد فاطمی

نگران حکومت سیاحت کو  فروغ دے رہی: وصی احمد فاطمی

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے سیاحت سید وصی احمد فاطمی نے کہا نگران حکومت سیاحت کو فروغ دے کر۔۔۔

 نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ،سیاحت کے فروغ اور طلبہ کو ہنر کی تعلیم کی فراہمی کے لئے کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ(کوتھم) اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز کوتھم ہیڈ آفس نیو گارڈن ٹائو ن میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کے حوالے سے اپنے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں