14فائر بریگیڈ سٹیشن ریسکیو 1122کے سپرد کر دئیے گئے

 14فائر بریگیڈ سٹیشن ریسکیو 1122کے سپرد کر دئیے گئے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر نے شہر کے 14 فائر بریگیڈ سٹیشن ریسکیو 1122 کے سپرد کر دئیے، فائر بریگیڈ کے 144 ملازمین کو فلٹریشن پلانٹس پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق کمشنر محمد علی رندھاوا نے 14فائر سٹیشن ریسکیو کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ،فائر بریگیڈ کی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو واٹر فلٹریشن پلانٹس پر تعینات کرنے کی ہدایات کر دیں لیکن 144فائر مینز نے فلٹریشن پلانٹس پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا ،فائر مین آفیسر کو بھی فلٹریشن پلانٹ آفیسر لگانے کا حکم دیا گیا ۔11فائر بریگیڈ سٹیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت ہیں، 14فائر بریگیڈ گاڑیاں ریسکیو 1122کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔ 80فائر ہاؤس پائپ اور 10 آکسیجن آپریٹس بھی ریسکیو کے سپرد کر دئیے گئے ۔چائنہ سکیم ،کوئینز روڈ ،شاہدرہ ، فیروز پور روڈ ،بینک روڈ ،ٹمبر مارکیٹ ،بادامی باغ ،سٹی سٹیشن ،مصطفی آباد اور سنٹرل فائر سٹیشن کو بھی ریسکیو کے سپرد کرنے کا حکم دیا گیا۔ڈائریکٹر ایڈمن کلیم یوسف نے احکامات جاری کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں