نگران صوبائی وزیر صحت کاجناح ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا دورہ

نگران صوبائی وزیر صحت کاجناح  ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے جناح ہسپتال کی زیر تعمیر ایمرجنسی، ٹراما سنٹر اور کارڈیک سنٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ڈپٹی چیف آئی ڈیپ عمر بیلہ اور متعلقہ افسر موجود تھے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہابڑھتی ہوئی آبادی کے اعتبار سے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کی توسیع اور نئے ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے، بدقسمتی کے ساتھ پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی کا کوئی پلانٹ موجود نہیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے دفتر میں اجلاس ہوا۔ انہوں نے خواتین پر تشدد کے خلاف قانونی فریم ورک میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں