کم سے کم اجر ت میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرایا جائے:صنعتی مزدور اتحاد

کم سے کم اجر ت میں اضافے  کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرایا  جائے:صنعتی مزدور اتحاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صنعتی مزدور اتحاد نے کم سے کم اجر ت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کر انے کا مطالبہ کیا ہے۔

صنعتی مزدور اتحاد کے مرکزی رہنما بلال احمد سیال نے اپنے بیان میں کہا اجر ت 25  سے بڑھا کر 32 ہزار کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ محکمہ لیبر اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے ورکرز کو ان کا حق دلائے ۔ پنجاب میں 50 فیصد ورکرز کو 25 ہزار تنخواہ بھی نہیں مل رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں