الیکشن میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائینگے:پیپلزپارٹی

 الیکشن میں بلاول بھٹو کو  وزیر اعظم بنائینگے:پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا انتخابات میں بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائینگے۔

وہ پی پی 158سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔اسلم گل نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے علیم اسلم گل اور ن لیگ کے مختار رحمن کو پارٹی مفلر پہنائے ۔ ادھر پیپلز پارٹی و یمن و نگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہاپیپلز پارٹی پنجاب میں خواتین ونگ کی تنظیموں کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کرنے جا رہی ہے ۔وہ سنٹرل سیکرٹریٹ میں و یمن ونگ پنجاب کے تحت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35ویں سالگرہ تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد خاتون کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں نرگس خان، ناصرہ شوکت، عقیلہ یوسف، صغیرہ اسلام، روبینہ سہیل، پروین شیخ، ناہید ہما، سمیت دیگرنے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں