پنجاب بینک: ہیکاتھون سپرنٹ پاکستان کے انعقاد کا اعلان

پنجاب بینک: ہیکاتھون سپرنٹ پاکستان کے انعقاد کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب کی جانب سے شراکت داروں کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے ہیکاتھون سپرنٹ پاکستان کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔

بینک آف پنجاب نے ہیکاتھون سپرنٹ پاکستان کے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کیلئے لمز میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔ اس تقریب کے ساتھ ہی پاکستان کے سات بڑے شہروں میں ہیکاتھونز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس میں تمام سٹارٹ اپس کو اپنے انوویٹو آئیڈیاز پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ گرینڈ ہیکاتھون میں جیتنے والے خوش قسمتوں کو 22 لاکھ روپے کے نقد انعام کے علاوہ سنگاپور میں فنٹیک فیسٹیول 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مکمل سپانسر شپ اور ریٹرن ٹکٹ فراہم کئے جائیں گے ۔ ہیڈ پیپل اینڈ آرگنائزیشن ایکسی لینس بی او پی عالیہ ظفر،چیف ڈیجیٹل آفیسر بی اوپی عمران اشرف نے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں