جناح ہاؤس حملہ کیس ،ایک اور ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ایک اور ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم محمد محسن کو 26 ستمبر تک پولیس کے حوالے کیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔