ملی بھگت سے بنے 882 روڈ کٹس کوبند کرنے کا فیصلہ

 ملی بھگت سے بنے 882 روڈ کٹس کوبند کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہرکی سڑکوںپر 882 غیر قانونی روڈ کٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پرائیویٹ افراد نے اداروں کے عملے سے ملی بھگت کرکے کٹس بنا لیے۔۔۔

 غیر قانونی روڈ کٹس کی وجہ سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہورہی، ٹریفک روانی میں خلل حائل ہونے سے سموگ میں اضافہ ہورہا، ذرائع کے مطابق بڑے شاپنگ مالز، پٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس نے از خود روڈ کٹس بنا لیے ، لاری اڈہ اور گڑھی شاہو سیکٹر میں چھ، چھ جبکہ کوٹ لکھپت میں نو غیر قانونی روڈ کٹس بند کیے جائیں گے ، شیرا کوٹ سیکٹر میں سات جبکہ ریلوے سٹیشن، مغلپورہ میں بھی غیر ضروری روڈ کٹس بند کیے جائیں گے ، علامہ اقبال روڈ پر پانچ، بند روڈ پر 27، ملتان روڈ پر 12 غیر قانونی روڈ کٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین قریشی کا کہنا ہے کہ روڈ کٹس بند کرنے کے لیے پانچ سو کنکریٹ بیریئر منگوا لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں