شہر کے سرحدی علاقے میں 91 غیرقانونی رہائشی سکیمیں

شہر کے سرحدی علاقے میں 91 غیرقانونی رہائشی سکیمیں

لاہور(عمران اکبر)لاہور کے سرحدی علاقوں میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف ہوا ہے ،بارڈ زیرو لائن کے 8.1 کلو میٹر کے احاطے میں سکیمیں بنائی گئی ہیں۔۔۔

 اس حدود اربعہ میں زرعی زمین ہاؤسنگ سکیموں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، اس لئے زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سکیموں کی نشاندہی رپورٹ منظوری کیلئے کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ۔مجوزہ غیر قانونی قانونی سکیموں کے خلاف ویسٹ پاکستان بارڈر ایریا ریگولیشن 1959کے سیکشن 9کا قانون لاگو ہے ۔ادارے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے سیکشن 145کے تحت عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔تحصیل کینٹ 62اور شالیمار میں 29غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کی نشاندہی کر لی گئی ۔زرعی زمینوں کی خریدوفروخت پر تحریری حلف نامہ لیا جائے گا کہ یہاں پر رہائشی سکیمیں نہیں بنائی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے مطابق غیرقانونی فارم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی نشاندہی رپورٹ تیار کر لی گئی، ایکشن کے لئے کیبنٹ کمیٹی کی اجازت مشروط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں