نوجوانوں کی فکری تربیت کی ضرورت:حسین محی الدین

نوجوانوں کی فکری تربیت کی ضرورت:حسین محی الدین

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر حسین محی الدین قادری نے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضیافت میلاد میں خصوصی شرکت کی۔

حسین محی الدین قادری نے تقریب میں ’’پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات کی روشنی میں مسلم معاشرے میں غیر مسلموں کے حقوق‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں تحمل، برداشت اور اختلاف رائے کا احترام کرنا نہیں آتا،نوجوانوں کی فکری تربیت کی ضرورت ہے۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، ریورنڈ فادر جیمز چنن، ریورنڈ قیصر ندیم جوزف، سلیم شاکر، کرنل میکڈونلڈ چاندی، پنڈت امرناتھ رندھاوا، علامہ مخدوم عاصم، قاری خالد محمود، پروفیسر محمود غزنوی،  محمد طیب ضیا، حافظ غلام فرید، سید فرزند علی، عائشہ شبیر دیو، مریم اسلم ودیگر نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں