اسوہ حسنہ پر عمل محبت رسول ؐ کا تقاضاہے :مولانا امجد
لاہور(سیاسی نمائندہ )جے یو آئی کے رہنمامولانا امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل محبت رسولؐ کا تقاضاہے۔
سیرت النبی ؐ پر عمل نہ کر نے کی وجہ سے آج وطن عزیزبے شمار مسائل کا شکار ہے ۔