مدعی منحرف،قتل کیس میں ملزم کی ضمانت
لاہور(اپنے خبر نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے 21سالہ زینب قتل کے مقدمہ میں مدعی کے منحرف ہونے پر ملزم نعمان خان کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی ۔
ادھر ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے 80 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملزم انیس کی بعدازگرفتاری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔