تلونڈی:کیمیکل ملے دودھ کی فروخت،شہری امراض کاشکار

تلونڈی:کیمیکل ملے دودھ کی فروخت،شہری امراض کاشکار

تلونڈی (نامہ نگار)علاقہ میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،جس کے استعمال سے شیر خوار بچے اور بڑے موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قصبوں اور دیہات میں منی ڈیریز سنٹر زمیں دن رات مضرِ صحت دودھ تیار کر کے بڑے شہروں میں سپلائی کیا جا رہا ہے ، دیہاتوں تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مکروہ دھندہ کرنے والے سماج دشمنوں کے کاروبار کو مزید تقویت مل رہی ہے ، علاقہ مکینوں راشد ،فاروق،عرفان وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے والے کارخانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں