سرکاری ہسپتال میں آنکھوں کا ڈاکٹر تعینات کیا جائے :مریض
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح سانگلہ ہل میں بھی بچے ،جوان،بوڑھے سب آشوب چشم کی لپیٹ میں تیزی سے آرہے ہیں۔
لیکن تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں آنکھوں کا مستند کوئی ڈاکٹر نہیں، جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو فیصل آباد اور لاہور سے مہنگا علاج کروانا پڑتا ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ ڈیڑھ سال سے ہسپتال میں نہ کوئی آنکھوں کا ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی جنرل سرجن ہے جو قابل تشویش بات ہے ،علاج کیلئے ہسپتال آئے آنکھوں کے مریضوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔