پتوکی :سڑکوں پر قبضہ مافیا کا راج ، گھنٹوں ٹریفک جام معمول

پتوکی :سڑکوں پر قبضہ مافیا کا راج ، گھنٹوں ٹریفک جام معمول

پتوکی ( تحصیل رپورٹر )سڑکوں پر قبضہ مافیا کا راج ، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، انتظامیہ کے دعوے صرف زبانی حد تک محدود ہیں، عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔

 شہر و بیرون شہر سے خریداروں کی آمد کے باعث صبح سے لیکر رات گئے تک اہم سڑکیں بلاک ہوکر رہ جاتی ہیں، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص نہ کرنا افسوسناک ہے ، انتظامیہ کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہئے تاکہ عوامی مسائل میں کمی واقع ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں اورشہریوں نے مین روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، اجلاسوں میں بلند بانگ دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت آ پریشن کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں