اٹلی کے 5رکنی بین المذاہب وفد کاکیتھڈرل چرچ کا دورہ
لاہور (سیاسی نمائندہ) اٹلی کے 5رکنی بین المذاہب وفد نے کیتھڈرل چرچ کا دورہ کیا۔اطالوی وفد کی قیادت سولین لوقا کر رہی تھیں۔
وفد نے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شا اور مولانا محمد عاصم مخدوم سے ملاقات کی،پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد عاصم مخدوم کا کہنا تھا بین المذاہب تقریبات کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں انسانی حقوق سمیت بین المذاہب رواداری کو فروغ دینے کیلئے خاطر خواہ کام ہو رہا ہے ۔سولین لوقا نے کہا بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے ۔