جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے چھاپہ مار دستے تشکیل دینے کی ہدایت
لاہور (وومن رپورٹر) جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ و نقل و حرکت روکنے کیلئے چھاپہ مار دستوں کی تشکیل کی ہدایت کر دی گئی ۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ڈی جی جنگلی حیات نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز وائلڈ لائف باقاعدگی سے پرندوں کی مارکیٹس چیک کریں اور بس و ریلوے ٹرمنلز کی کڑی نگرانی کرکے قانون شکنوں کو زیادہ سے زیادہ جرمانے کریں ۔ ڈی جی نے کہا وہ تمام فیلڈکی خود نگرانی کریں گے لہذا تمام فیلڈ افسر فوری طور پر بتائی گئی ایپ اپنے موبائلز پرڈاؤن لوڈ کریں اور اسکا استعمال کریں ۔