مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ
لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں سوشل میڈیا ورکشاپ ہوئی ،سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور منفی سرگرمیوں سے اجتناب کے بارے میں شعور اور آگاہی دی گئی۔
تقریب میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،حامد محمود ،مولانا اعظم فاروق، مولانا نعیم طلحہ ،مولانا ابراہیم عبداللہ سمیت علما اور مدارس کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔