عید میلاد النبیؐ ، محفل حسن قرات
لاہور (سیاسی نمائندہ) بلال مسجد بادامی باغ میں علامہ مجاہدعبد الرسول کی قیادت میں سالانہ محفل حسن قرات بسلسلہ عید میلاد النبیؐ کاانعقاد کیا گیا۔
جس میں تر کی کے قاری محمد جمال الشوکہ،افریقہ کے قاری محمد رجال ایو ب،مصر کے قاری محمدابراہیم السیدالرفاعی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاو ت قرآ ن مجید سنائی اور حا ضر ین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ اس مو قع پر سید احمد علی، عدنان رضوی ،پیر شہوار عثمانی،قاری عبدالرؤف قادری ،سید بابر علی شاہ،شان علی، عبدالنبی کوکب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔