محتسب پنجاب :زیر التوا واجبات کی ادائیگی ، 29 لاکھ کا ریلیف
لاہور (سپیشل رپورٹر) محتسب پنجاب کی کوششوں سے سائلین کو سرکاری گرانٹس کی مد میں زیرالتوا واجبات ادا کر دئیے گئے ۔
تفصیل کے مطابق محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22 درخواست گزار جن کے کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار تھے ، ان کو انکے زیر التوا واجبات کی ادائیگی کی مد میں 2,956,051 روپے کا قانونی ریلیف فراہم کر دیا گیاہے ۔دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جن زیر التوا گرانٹس کی ادائیگی پر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا ان کیسز میں ملازمین کی پنشن و بقایاجات، الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹس،میرج گرانٹس کے واجبات کی ادائیگی شامل ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین نے اپنی درخواست کے زمرے میں مکمل بقایا جات کی ادائیگی میں موثر کردار پر دفتر محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔