عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ زندگیوں کا مقصد اولین :علما کرام
لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد انوار مدینہ عقب جنرل ہسپتال میں ختم نبوت کانفرنس جمعیت علما پاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ہوئی۔
کانفرنس سے علامہ قاری محمد زوار بہادر، مفتی ڈاکٹر میاں صغیر احمد نقشبندی،مفتی تصدق حسین، مولانا حافظ محمد سلیم اعوان،مولانا نذر احمد سعیدی،مولاناحاجی شوکت علی، مولانا سعید احمد نعیم اور دیگر علما نے خطاب کیا۔ قاری محمد زواربہادر نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ،ہمارے اباؤ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا، ہزاروں عاشقان رسول نے 53 اور 73ئمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ۔ علامہ مفتی میاں محمد صغیر اور دیگر مقررین نے کہا قادیا نیت ایک فتنہ ہے جومغربی و استعما ری قوتو ں کے دبا ؤ پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات ختم کر انا چاہتا ہے ، اس میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائیگی ۔