پنجاب بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 3522 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ روز راولپنڈی میں 48 ،لاہور میں 42 ،ملتان میں 16 ،فیصل آباد میں 6 ،گوجرانوالہ میں 4 ،چکوال میں دو ،شیخوپورہ، قصور، اٹک، بہاولنگر ،جھنگ، خوشاب ، چنیوٹ اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 120 مریض زیر علاج ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں