تحفظ ختم نبوت الائنس کے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان
لاہور (سپیشل رپورٹر) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان، ڈپٹی کنوینئرز سابق سینیٹر حافظ حسین احمد ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،صاحبزادہ پیراویس نورانی ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی اورممبران سنٹرل کمیٹی سے مشاورت کیساتھ چاروں مسالک علما کونسل کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی کوتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کاچیف آرگنائزر مقررکر دیا گیا۔
جبکہ جے یوآئی کے رہنما مولانامحمدعاصم مخدوم، مسلم لیگ (علماومشائخ ونگ) کے جنرل سیکرٹری مولانامیاں محمداسلم ندیم، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ، ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سینئررہنماحافظ نیاز احمد بنگلانی کی ڈپٹی چیف آرگنائزر کی تقرری کااعلان کیا گیاہے ۔جمعیت اہلسنت کے مولانامحمدمنسوب رحیمی کورابطہ سیکرٹری اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے رہنما پیر ایس اے جعفری کو پراپیگنڈا سیکرٹری الائنس مقررکیاگیا ۔