آلو100،لہسن550،ادرک1300روپے کلو تک فروخت

آلو100،لہسن550،ادرک1300روپے کلو تک فروخت

لاہور( کامرس رپورٹر سے )مہنگائی کا نان سٹاپ سفر جاری رہا۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں انتہائی سطح پر پہنچی ہوئی ہیں۔پیاز،آلو،ٹماٹر،لہسن،ادرک کچھ بھی خریدنا آسان نہیں ۔

آلو کے نرخ مزید 5 روپے بڑھ گئے ،سرکاری نرخ 85 روپے کلو رہا لیکن مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہوئے ۔ٹماٹر کا نرخ ایک روپیہ اضافے سے 86 روپے کلو مقرر ہوا،120 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔پیاز کے نرخ 8 روپے کمی سے 75 روپے کلو مقررکئے گئے لیکن مارکیٹ میں 80 سے 90 روپے کلو فروخت ہوئے ۔لہسن 550 ، ادرک 1200 سے 1300 ، پھول گوبھی 180 ،بند گوبھی 150 ،شملہ مرچ 250 ،بھنڈی 140 ،کریلے 160 اور ٹینڈے 200 روپے کلو تک فروخت ہوئے ۔اسی طرح کھیرا فارمی74کے بجائے 90،میتھی200کی جگہ250،بینگن85کے بجائے 100، اروی135کی جگہ 160سے 170،مٹر290کے بجائے 350، لیموں چائنہ155کے بجائے 180 روپے کلو فروخت ہوئے ۔دوسری طرف سیب گاچہ درجہ اول175کے بجائے 230سے 240، درجہ دوم115کی جگہ170سے 180، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول200کے بجائے 300سے 320، درجہ دوم135کی جگہ170سے 180، امرود درجہ اول135کی جگہ150، درجہ دوم85کے بجائے 100، گرما75کی جگہ90، آڑو درجہ اول215کے بجائے 300، درجہ دوم155کی جگہ200، انگور سندر خانی345کی جگہ400 روپے کلو جبکہ کیلا درجہ اول 135کی جگہ230سے 240، درجہ دوم 90کے بجائے 160سے 180روپے درجن فروخت کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اب تو پاؤ ،آدھ پاؤسبزی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں